حدیث نمبر: 832
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ` جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حجتہ الوداع میں عرفات سے روانہ ہوئے تو کس طرح چل رہے تھے ؟ تو سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ہجوم میں بھی تیز تیز چل رہے تھے اور جب میدان صاف ہوتا تو اور بھی تیز چلتے ۔ راوی ( ہشام بن عروہ ) کہتے ہیں کہ نص ( زیادہ تیز چلنا ہوتا ہے ) عنق ( تیز چلنے ) سے ۔