کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: جس شخص نے مکہ میں آتے ہی کعبہ کا طواف کیا قبل اس کے کہ اپنے مکان میں جائے ۔
حدیث نمبر: 817
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا ہی سے روایت ہے کہ` سب سے پہلا کام جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ میں آتے ہی کیا یہ تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا ، پھر طواف کیا پھر صرف طواف کرنے سے کوئی عمرہ نہیں ہوا تھا ۔ پھر امیرالمؤمنین ابوبکر صدیق اور سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہما نے بھی اسی طرح حج کیا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 817
حدیث نمبر: 818
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی طواف کے بارے میں حدیث ابھی گزری ہے` ( دیکھئیے باب : مکہ آ کر پہلے طواف میں حجراسود کو بوسہ دینا اور تین چکروں میں رمل کرنا مسنون ہے ۔ ۔ ۔ ) یہاں اس روایت میں اتنا زیادہ کہا کہ طواف کے بعد دو رکعتیں پڑھتے تھے پھر صفا اور مروہ کے درمیان طواف کرتے تھے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 818