کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: حجراسود کو لاٹھی سے بوسہ دینا ۔
حدیث نمبر: 815
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حجتہ الوداع میں اپنے اونٹ پر سوار ہو کر طواف کیا اور لاٹھی سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجراسود کو بوسہ دیا ۔ ( یعنی حجراسود کو لاٹھی لگا کر اسے چوم لیا ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 815