کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: مکہ آ کر پہلے طواف میں حجراسود کو بوسہ دینا اور تین چکروں میں رمل کرنا مسنون ہے ۔
حدیث نمبر: 812
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ تشریف لاتے تو پہلے طواف میں حجراسود کو بوسہ دیتے اور سات چکروں میں سے تین میں رمل کرتے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 812