حدیث نمبر: 810
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب ( حج کرنے ) تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کعبہ کے اندر داخل ہونے سے انکار کیا اور ( وجہ یہ تھی کہ ) اس میں بت رکھے ہوئے تھے ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا تو وہ بت وہاں سے نکال دیے گئے پھر لوگوں نے ابراہیم و اسمٰعیل علیہ السلام کی تصویریں اس ( بت ) کے اندر سے نکالیں ، ان دونوں کے ہاتھ میں فال نکالنے کے تیر تھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ ان لوگوں کو ہلاک کرے حالانکہ اللہ کی قسم ! انہیں معلوم ہے کہ ابراہیم علیہ السلام اور اسمٰعیل علیہ السلام نے کبھی تیر سے فال نہیں نکالی ۔ “ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کعبہ کے گرد تکبیر کہی اور اس میں نماز نہیں پڑھی ۔