کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا مکہ میں اترنا ثابت ہے ۔
حدیث نمبر: 803
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی سے اگلے دن یعنی گیارہ ذوالحجہ کو فرمایا اور اس وقت آپ منیٰ میں تھے : ” ہم کل انشاءاللہ خیف بنی کنانہ میں اتریں گے جہاں مشرکوں نے کفر پر باہم معاہدہ کیا تھا یعنی محصب میں اتریں گے اور یہ واقعہ ( کفر پر معاہدہ کا ) اس طرح ہوا تھا کہ قریش نے اور کنانہ نے بنی ہاشم اور بنی عبدالمطلب ( یا راوی نے کہا کہ ) بنی مطلب کے خلاف یہ معاہدہ کیا تھا کہ ان کے ساتھ مناکحت ( رشتہ ناطہٰ ) نہ کریں گے اور نہ ان کے ہاتھ کوئی چیز فروخت کریں گے یہاں تک کہ بنی ہاشم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کے حوالے کر دیں ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 803