کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: احرام باندھنے کے وقت خوشبو لگانا کیسا ہے ؟ اور جب احرام باندھنے کا ارادہ کرے تو کیا پہنے ؟
حدیث نمبر: 780
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا ( نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی ) کہتی ہیں کہ` میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو احرام باندھتے وقت خوشبو لگاتی ، اسی طرح جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم احرام کھولتے طواف زیارت سے پہلے ( تو اس وقت بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خوشبو لگا دیتی تھی ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 780