کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانا کہ عقیق نامی وادی ایک مبارک وادی ہے ۔
حدیث نمبر: 777
ابوعبداللہ آصف
´امیرالمؤمنین عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ` میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو وادی عقیق میں یہ فرماتے ہوئے سنا : ” آج شب کو میرے پروردگار کی طرف سے ایک آنے والا آیا اور اس نے ( مجھ سے ) کہا کہ اس مبارک وادی ( یعنی عقیق ) میں نماز پڑھو اور کہو کہ ” میں نے حج اور عمرہ دونوں کا احرام باندھا ( کیونکہ عمرہ حج میں داخل ہو گیا ہے ۔ ایام حج میں بھی عمرہ کیا جا سکے گا ) ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 777
حدیث نمبر: 778
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اخیر شب میں جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم معرس کے قریب ذوالحلیفہ میں مقیم تھے ، وادی عقیق میں یہ خواب دکھایا گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا گیا کہ اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مبارک وادی میں ہیں ( یاد رہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خواب بھی وحی میں شامل ہیں ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 778