کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: حج مبرور کی فضیلت کا بیان ۔
حدیث نمبر: 772
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` انہوں نے پوچھا کہ یا رسول اللہ ! ہم جہاد کو بہت بڑی عبادت سمجھتے ہیں پس کیا ہم لوگ جہاد نہ کریں ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” نہیں ! بلکہ عمدہ جہاد ” حج مبرور “ ہے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 772
حدیث نمبر: 773
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا : ” جو شخص اللہ کے لیے حج کرے پھر ( حج کے دوران ) کوئی فحش بات کرے اور نہ گناہ کرے تو وہ حج کر کے اس طرح بےگناہ واپس لوٹے گا گویا کہ آج ہی اس کی ماں نے اسے ( بےگناہ اور معصوم ) جنم دیا ہے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 773