فہرستِ ابواب — مختصر صحيح بخاري

باب: حج کے واجب ہونے اور اس کی فضیلت کا بیان ۔

حدیث 769–769

باب: اللہ تعالیٰ کا ( سورۃ الحج میں ) فرمانا کہ ” لوگ تمہارے پاس پیادہ پا اور دبلے اونٹوں پر سوار ہو کر آئیں گے ، دور دراز راہوں سے اس لیے کہ اپنے فوائد حاصل کریں ۔ “ ۔

حدیث 770–770

باب: سواری پر سوار ہو کر حج کے لیے جانا مسنون ہے ۔

حدیث 771–771

باب: حج مبرور کی فضیلت کا بیان ۔

حدیث 772–773

باب: یمن والے احرام کہاں سے باندھیں ؟

حدیث 774–774

باب: ( ( باب ) )

حدیث 775–775

باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا شجرہ کے راستے سے حج کے لیے جانا ثابت ہے ۔

حدیث 776–776

باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانا کہ عقیق نامی وادی ایک مبارک وادی ہے ۔

حدیث 777–778

باب: اگر کپڑوں میں خوشبو لگی ہوئی ہو تو احرام باندھنے سے پہلے ان کو تین مرتبہ دھونا چاہیے ۔

حدیث 779–779

باب: احرام باندھنے کے وقت خوشبو لگانا کیسا ہے ؟ اور جب احرام باندھنے کا ارادہ کرے تو کیا پہنے ؟

حدیث 780–780

باب: جس نے بالوں کو جما کر احرام باندھا ۔

حدیث 781–781

باب: مسجد ذوالحلیفہ کے پاس ( احرام باندھ کر ) لبیک پکارنا منسون ہے ۔

حدیث 782–782

باب: حج میں ( تنہا ) یا کسی کے ساتھ سوار ہونا ۔

حدیث 783–783

باب: محرم کس قسم کے کپڑے اور چادر اور تہہ بند پہنے ؟

حدیث 784–784

باب: تلبیہ یعنی لبیک کس طرح کہتے ہیں ؟

حدیث 785–785

باب: لبیک کہنے سے پہلے سواری پر سوار ہوتے وقت تحمید اور تسبیح اور تکبیر کہنا مسنون ہے ۔

حدیث 786–786

باب: قبلہ رو ہو کے احرام باندھنا مسنون ہے ۔

حدیث 787–787

باب: وادی میں اترتے ہوئے تلبیہ کہنا ۔

حدیث 788–788

باب: جس شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مثل احرام باندھا ۔

حدیث 789–789

باب: اللہ تعالیٰ کا ( سورۃ البقرہ میں یہ ) فرمانا کہ ” حج کے چند معین مہینے ہیں “ ۔

حدیث 790–790

باب: تمتع ، قران اور حج مفرد کا بیان اور جس کے پاس قربانی نہ ہو اسے حج فسخ کر کے عمرہ بنا دینے کی اجازت ہے ۔

حدیث 791–797

باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں تمتع کا ہونا ثابت ہے ۔

حدیث 798–798

باب: مکہ میں کس مقام سے داخل ہونا مسنون ہے ؟

حدیث 799–799

باب: مکہ اور اس کی عمارتوں کی فضیلت ۔

حدیث 800–801

باب: مکہ کے گھروں میں وارثت جاری ہونا اور ان کی خریدوفروخت درست ہے اور لوگ مسجدالحرام میں برابر کا حق رکھتے ہیں ۔

حدیث 802–802

باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا مکہ میں اترنا ثابت ہے ۔

حدیث 803–803

باب: کعبہ کا منہدم ہونا ۔

حدیث 804–804

باب: اللہ تعالیٰ کا ( سورۃ المائدہ میں یہ ) فرمانا کہ ” اللہ نے کعبے ، حرمت والے گھر کو لوگوں کے لیے مرکز بنایا اور حرمت والے مہینے کو بھی .... “ ۔

حدیث 805–806

باب: کعبہ کے گرانے کی ممانعت کا بیان ۔

حدیث 807–807

باب: حجراسود کے بارے میں کیا بیان کیا گیا ہے ؟

حدیث 808–808

باب: جو شخص حج کے دوران کعبہ کے اندر نہیں گیا ۔

حدیث 809–809

باب: جس شخص نے کعبہ کے گرد تکبیر کہی ۔

حدیث 810–810

باب: رمل کی ابتداء طواف میں کس طرح ہوئی ؟

حدیث 811–811

باب: مکہ آ کر پہلے طواف میں حجراسود کو بوسہ دینا اور تین چکروں میں رمل کرنا مسنون ہے ۔

حدیث 812–812

باب: حج و عمرہ دونوں میں رمل کرنا ۔

حدیث 813–814

باب: حجراسود کو لاٹھی سے بوسہ دینا ۔

حدیث 815–815

باب: حجراسود کو بوسہ دینا مسنون ہے ۔

حدیث 816–816

باب: جس شخص نے مکہ میں آتے ہی کعبہ کا طواف کیا قبل اس کے کہ اپنے مکان میں جائے ۔

حدیث 817–818

باب: حالت طواف میں کلام کرنا درست ہے ۔

حدیث 819–819

باب: کوئی شخص برہنہ ہو کر کعبہ کا طواف نہ کرے اور نہ ہی کوئی مشرک حج کرے ۔

حدیث 820–820

باب: جو شخص پہلا طواف یعنی طواف قدوم کر کے پھر کعبہ کے قریب نہ گیا اور اس نے دوبارہ طواف نہ کیا یہاں تک کہ عرفات تک ہو آیا ۔

حدیث 821–821

باب: حاجیوں کو پانی پلانا ۔

حدیث 822–824

باب: صفا مروہ ( کے درمیان سعی ) کا واجب ہونا ۔

حدیث 825–825

باب: صفا و مروہ کے درمیان سعی کرنے کے بارے میں کیا وارد ہوا ہے ؟

حدیث 826–826

باب: حائضہ عورت کو چاہیے کہ وہ تمام افعال حج ادا کرے سوائے طواف کعبہ کے ۔

حدیث 827–827

باب: آٹھویں ذوالحجہ کے دن ظہر کی نماز کہاں پڑھے ؟

حدیث 828–828

باب: عرفہ ( نویں ذوالحجہ ) کے دن کا روزہ رکھنا ضروری ہے یا نہیں ؟

حدیث 829–829

باب: عرفہ کے دن ( مقام نمرہ سے موقف کی طرف ) دوپہر کے وقت جانا ۔

حدیث 830–830

باب: عرفات میں ٹھہرنے کے لیے جلدی جانا ۔

حدیث 830–830

باب: عرفات میں ٹھہرنا چاہیے نہ کہ مزدلفہ میں ۔

حدیث 831–831

باب: عرفات سے روانہ ہونے کا بیان ۔

حدیث 832–832

باب: عرفات سے واپسی پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سکون و اطمینان سے چلنے کا حکم دینا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کوڑے سے اشارہ فرمانا ۔

حدیث 833–833

باب: جس شخص نے عورتوں اور بچوں کو رات کے وقت روانہ کر دیا تاکہ وہ مزدلفہ میں ٹھہریں اور دعا کریں اور چاند ڈوبتے ہی چل دیں ۔

حدیث 834–835

باب: مزدلفہ میں فجر کس وقت پڑھے ؟

حدیث 836–836

باب: مزدلفہ سے کس وقت کوچ کرے ؟

حدیث 837–837

باب: قربانی کے جانور ( اونٹ وغیرہ ) پر سوار ہونا جائز ہے ۔

حدیث 838–838

باب: جو شخص اپنے ساتھ قربانی کا جانور لے کر چلے ۔

حدیث 839–839

باب: جس شخص نے ذی الحلیفہ پہنچ کر قربانی کے گلے میں ہار ڈالا اور جانور کو تھوڑا سا زخم لگا کر خون نکال دیا اس کے بعد احرام باندھا ۔

حدیث 840–840

باب: جس نے اپنے ہاتھ سے قلادہ پہنایا ۔

حدیث 841–841

باب: ( بیت اللہ میں قربانی کے لیے ) قربانی کی بکریوں کو ہار پہنانا مسنون ہے ۔

حدیث 842–842

باب: روئی کے بنے ہوئے ہار کا بیان ۔

حدیث 843–843

باب: قربانی کے جانوروں کو جھول پہنانا اور ان کا صدقہ کر دینا ۔

حدیث 844–844

باب: اپنی عورتوں کی طرف سے ان کی اجازت کے بغیر قربانی کر دینا درست ہے ۔

حدیث 845–845

باب: منیٰ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قربانی کے مقام پر قربانی کرنا افضل ہے ۔

حدیث 846–846

باب: اونٹ کا پیر باندھ کر نحر ( قربانی ) کرنا ۔

حدیث 847–847

باب: قصاب کی اجرت میں قربانی کی کوئی چیز گوشت یا کھال وغیرہ نہ دے ۔

حدیث 848–848

باب: قربانی کے جانور میں سے کیا کھائے اور کیا صدقہ کرے ۔

حدیث 849–849

باب: احرام کھولتے وقت بالوں کا منڈوا لینا یا کتروا لینا ۔

حدیث 850–853

باب: جمروں کو کنکریاں مارنا یعنی رمی کرنا ضروری ہے ۔

حدیث 854–854

باب: وادی کے نشیب سے جمروں کو کنکریاں مارنا ۔

حدیث 855–855

باب: تمام جمروں کو سات سات کنکریاں مارنا ۔

حدیث 856–856

باب: جب دونوں جمروں کی رمی کرے تو چاہیے کہ قبلہ رو ہو کر نرم ہموار زمین پر کھڑا ہو ۔

حدیث 857–857

باب: طواف وداع کا بیان ۔

حدیث 858–859

باب: جب کسی عورت کو طواف افاضہ کرنے کے بعد حیض آ جائے ۔

حدیث 860–860

باب: مقام محصب میں اترنے کا بیان ۔

حدیث 861–861

باب: مکہ میں داخل ہونے سے پہلے ( مقام ) ذی طویٰ میں جو کہ مکہ کے ساتھ متصل ہے اور مکہ سے مدینہ لوٹتے وقت اس کنکریلے میدان ( بطحاء ) میں ٹھہرنا جو ذوالحلیفہ میں ہے ۔

حدیث 862–862

اس باب کی تمام احادیث