کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: امام کا صدقہ ( دینے ) والے کے لیے دعا کرنا اور رحمت کی خواستگاری کرنا ( مسنون ہے ) ۔
حدیث نمبر: 761
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن اوفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت مبارکہ تھی کہ جب کوئی شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اپنا صدقہ لے کر آتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ : ” اے اللہ ! فلاں شخص کی اولاد پر مہربانی فرما ۔ “ چنانچہ ایک مرتبہ میرے والد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اپنا صدقہ لے کر آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اے اللہ ! ابی اوفی کی اولاد پر مہربانی فرما ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 761