کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: صدقہ مالداروں سے لینا چاہیے اور اس کو فقیروں پر صرف کیا جائے ، خواہ وہ کہیں بھی ہوں ۔
حدیث نمبر: 760
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کی حدیث` اور ان کو یمن بھیجنے کی بات کا تذکرہ پہلے ہو چکا ہے ( دیکھئیے باب : زکوٰۃ کا واجب ہونا شریعت سے ثابت ہے ۔ ۔ ۔ ) ۔ یہاں اس روایت میں یہ ہے کہ ( رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ) : “ ( اے معاذ ! ) تم انہیں یہ بھی بتا دینا کہ اللہ تعالیٰ نے ان پر زکوٰۃ فرض کی ہے جو مالداروں سے لے کر غریبوں پر صرف کی جائے گی ۔ پس اگر وہ تمہاری یہ بات بھی تسلیم کر لیں تو پھر تم ان کے عمدہ عمدہ مال ( زکوٰۃ کی شکل میں ) وصول نہ کرنا اور مظلوم کی بددعا سے بچنا کیونکہ اس ( کی بددعا ) کے اور اللہ تعالیٰ کے درمیان کوئی حجاب نہیں ہوتا ۔ “