کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: عشر اس پیداوار میں واجب ہوتا ہے جو آب باراں اور آب رواں سے حاصل کی جائے ۔
حدیث نمبر: 755
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس چیز کو آسمان کا پانی یعنی بارش سینچے اور چشمے سینچیں یا خودبخود پیدا ہو اس میں عشر ( دسواں حصہ ) واجب ہوتا ہے اور جو چیز کنویں کے پانی سے سینچی جائے اس میں نصف عشر ( بیسواں حصہ ) ہے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 755