کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: زکوٰۃ میں عیب دار جانور نہ لیے جائیں ۔
حدیث نمبر: 738
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے ان کو ایک تحریر لکھ دی تھی ( اس میں زکوٰۃ کے وہ مسائل تھے ) جن کا اللہ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا ہے ( اس میں یہ مضمون بھی تھا کہ ) ” زکوٰۃ میں بوڑھا ، عیب دار اور نہ نر جانور لیا جائے یعنی بکرا وغیرہ ۔ ہاں اگر صدقہ دینے والا چاہے ۔ “ ( تو پھر نر لینے میں کچھ حرج نہیں )
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 738