کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: اونٹ کی زکوٰۃ دینا فرض ہے ۔
حدیث نمبر: 735
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` ایک اعرابی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہجرت کی بابت پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تیری خرابی ہو ہجرت کا معاملہ بہت سخت ہے ۔ کیا تیرے پاس کچھ اونٹ ہیں جن کی تو زکوٰۃ دے ؟ “ اس نے عرض کی کہ ہاں پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ( جا تجھے ہجرت کی کچھ ضرورت نہیں ) تو دریاؤں کے اس پار ( یعنی اپنے ملک میں ) بھی عبادت کر اس لیے کہ اللہ تیری عبادت میں سے کچھ ضائع نہ کرے گا ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 735