کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: ( ایک فقیر کو ) زکوٰۃ یا صدقہ میں سے کس قدر دینا چاہیے ؟
حدیث نمبر: 731
ابوعبداللہ آصف
´ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` نسیہ انصاریہ رضی اللہ عنہا ( جو کہ حقیقت میں ام عطیہ ہی کا نام ہے ) کے پاس ایک صدقہ کی بکری بھیجی گئی تو اس نے اس میں سے کچھ ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کو بھی دے دیا ۔ پھر جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تمہارے پاس کچھ ہے ؟ “ ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے جواب دیا کہ کچھ بھی نہیں سوائے اس کے جو صدقہ کی بکری ( کے گوشت ) میں سے ہے ، جسے نسیبہ نے بھیجا ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اس کو لاؤ کیونکہ وہ اپنے مقام پر پہنچ چکا ( یعنی اب ہمارے لیے وہ صدقہ نہیں ہے ) ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 731