کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: ہر مسلمان پر صدقہ ( واجب ) ہے پھر اگر کسی کو مقدور نہ ہو تو وہ اچھی بات پر عمل کرے ۔
حدیث نمبر: 730
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ہر مسلمان پر صدقہ دینا ضروری ہے ۔ “ تو لوگوں نے عرض کی کہ اے اللہ کے نبی ! اگر کسی کو مقدور نہ ہو ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” وہ اپنے ہاتھ سے محنت کرے اور خود فائدہ اٹھائے اور صدقہ دے ۔ “ تو لوگوں نے عرض کی کہ اگر اس کا بھی مقدور نہ ہو ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” صاحب حاجت مظلوم کی فریاد رسی کرے ۔ “ لوگوں نے عرض کی کہ اگر اس کا بھی مقدور نہ ہو ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تو وہ اچھی بات پر عمل کرے اور برائی سے باز رہے یہی اس کے لیے صدقہ ہے ۔ “