حدیث نمبر: 726
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ ! آپ بتائیے کہ جو کام عبادت کے ، میں جاہلیت ( کی حالت ) میں کرتا تھا مثلا صدقہ کرنا اور ( غلام ) آزاد کرنا اور صلہ رحمی کرنا تو کیا ان کا بھی کچھ ثواب مجھے ملے گا ؟ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم جتنی نیکیاں کر چکے ہو ، ان ہی کے سبب سے تو مسلمان ہوئے جو ( یعنی تمہیں ان کا ثواب ملے گا ) اور تم ان سب نیکیوں کے ساتھ مسلمان ہوئے ہو ۔ “