کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: صدقہ کے لیے ترغیب دینا اور اس کے لیے سفارش کرنا ( بڑے ثواب کا کام ہے ) ۔
حدیث نمبر: 723
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سائل آتا یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی چیز کا سوال کیا جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے : ” اس کی ( داد رسی کے لیے ) سفارش کرو تو تمہیں بھی ثواب ملے گا اور اللہ تعالیٰ اپنے پیغمبر کی زبان پر ( احکامات میں سے ) جو کچھ چاہتا ہے جاری فرماتا ہے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 723
حدیث نمبر: 724
ابوعبداللہ آصف
´سیدہ اسماء بنت ابی بکر صدیق رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا تھا : ” اے اسماء ! خیرات کو مت روکو ورنہ تمہارے رزق ( میں سے خیر و برکت ) کو بھی روک لیا جائے گا ۔ ایک دوسری حدیث میں یہ الفاظ بھی آئے ہیں کہ ” مال و دولت کو گنو مت ورنہ اللہ بھی تجھے گن گن کر دے گا ( یعنی بغیر حساب کے خیرات کرو تو اللہ تعالیٰ بھی بےشمار دے گا ) ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 724