حدیث نمبر: 720
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب عورت اپنے گھر کے کھانے میں سے صدقہ دے بشرطیکہ اس کی نیت گھر بگاڑنے کی نہ ہو تو اس عورت کو صدقہ دینے کا ثواب ملے گا ، اس کے شوہر کو کمائی کا ، اور خزانچی کو بھی اس قدر ثواب ملے گا اور ان میں سے کسی ایک کا ثواب بھی کم نہیں ہو گا ( یعنی صدقہ ایک ہی ہے اور ثواب تینوں کو اور وہ بھی ایک جیسا ) ۔