کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: ( ( باب ) )
حدیث نمبر: 717
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعض بیویوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی کہ ( آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد ہم لوگوں میں سے ) سب سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کون ملے گی ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس کا ہاتھ تم سب میں لمبا ہو گا ۔ “ تو انہوں نے ایک بانس کا ٹکڑا لے کر ہاتھ ناپنے شروع کیے تو سودہ رضی اللہ عنہا کا ہاتھ سب میں بڑا نکلا ( مگر جب سب سے پہلے ام المؤمنین زینب بنت حجش رضی اللہ عنہا کی وفات ہوئی ) تو ہم نے جان لیا کہ ان کا ہاتھ صدقہ نے لمبا کر دیا ( اور ہاتھ کے بڑے ہونے سے مراد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کثرت صدقہ تھی چنانچہ ) وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہم سب سے پہلے ملیں اور وہ صدقہ دینے کو بہت پسند کرتی تھیں ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 717