کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: مشرکوں کے بچوں کی بابت ( جو قبل بلوغ کے مر جائیں ) کیا کہا گیا ہے ؟
حدیث نمبر: 696
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مشرکوں کے بچوں کی بابت پوچھا گیا ( کہ اگر وہ بلوغ سے پہلے مر جائیں تو جنت میں جائیں گے یا دوزخ میں ؟ ) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ نے جس وقت ان کو پیدا کیا ہے اسی وقت سے خوب جانتا ہے کہ یہ ( بچے زندہ رہتے تو ) کیسے عمل کرتے ۔ ( جنت کے لائق ہیں یا دوزخ کے )
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 696