کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: مردوں کو صبح و شام ان کا ( جنت و دوزخ والا ) مقام دکھایا جاتا ہے ۔
حدیث نمبر: 694
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب کوئی شخص تم میں سے مر جاتا ہے تو ہر صبح و شام اسے اس کا مقام دکھایا جاتا ہے ، اگر وہ اہل جنت میں سے ہے تو جنت کے مقامات میں سے اور اگر اہل دوزخ میں سے ہے تو دوزخ کے مقامات میں سے ۔ اس کے بعد اس سے کہا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن جب تجھے اٹھائے گا تو یہی تیرا مقام ہو گا ( جس میں تو داخل ہو گا ) ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 694