کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: عذاب قبر سے پناہ مانگنا ۔
حدیث نمبر: 692
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک دن غروب آفتاب کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( ہولناک ) آواز سنی اور فرمایا : ” یہودیوں پر ان کی قبروں میں عذاب ہو رہا ہے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 692
حدیث نمبر: 693
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا مانگا کرتے تھے : ” اے اللہ ! میں عذاب قبر سے اور عذاب دوزخ سے اور زندگی اور موت کی خرابی سے اور مسیح دجال کے فساد سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 693