کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: جو عورت نفاس میں مر جائے اس کی نماز جنازہ پڑھنا درست ہے ۔
حدیث نمبر: 672
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے ایک عورت کی نماز جنازہ پڑھی جو بحالت نفاس مر گئی تھی پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی نماز جنازہ میں اس کے درمیان میں کھڑے ہوئے تھے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 672