کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: اس شخص کی فضیلت جس کا کوئی بچہ مر جائے اور وہ ثواب سمجھے ۔
حدیث نمبر: 640
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس مسلمان کے تین بچے جو بالغ نہ ہوئے ہوں ، مر جاتے ہیں تو اللہ اسے جنت میں داخل فرماتا ہے بوجہ اس کثیر عنایت کے جو ان بچوں پر ہے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 640