کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: نماز تہجد میں لمبا قیام کرنا مسنون ہے ۔
حدیث نمبر: 600
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` میں نے ایک شب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ نماز تہجد پڑھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم برابر کھڑے رہے یہاں تک کہ میں نے ایک برا ارادہ کیا ۔ پوچھا گیا کہ آپ نے کیا ارادہ کیا تھا ؟ انہوں نے جواب دیا کہ یہ ارادہ کیا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ( کھڑا ) چھوڑ کر بیٹھ جاؤں ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 600