کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: اگر بیٹھ کر نماز پڑھنے کی طاقت نہ ہو تو پہلو پر لیٹ کر نماز پڑھے ۔
حدیث نمبر: 587
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` مجھے بواسیر تھی تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز کی بابت پوچھا کہ بیٹھ کر پڑھوں تو جائز ہے یا نہیں ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کھڑے ہو کر پڑھو اور اگر طاقت نہ ہو تو بیٹھ کر پھر اگر بیٹھنے کی بھی طاقت نہ ہو تو پہلو کے بل لیٹ کر نماز پڑھو ۔ “