کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: سفر میں فرض نماز کے بعد سنتیں نہ پڑھنا ۔
حدیث نمبر: 584
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ( سفر میں بہت ) رہا ہوں مگر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سفر میں سنتیں پڑھتے کبھی نہیں دیکھا اور اللہ تعالیٰ ( سورۃ الممتحنہ میں ) فرماتا ہے کہ ” بیشک تم لوگوں کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے افعال میں ایک بہترین نمونہ ہے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 584