کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: نفل نماز کا گدھے پر سواری کی حالت میں پڑھنا ۔
حدیث نمبر: 583
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` انہوں نے گدھے پر سوار ہو کر نماز پڑھی اور ان کا منہ قبلہ کے بائیں طرف تھا ، ( جب وہ نماز پڑھ چکے ) تو پوچھا گیا کہ آپ نے خلاف قبلہ نماز پڑھی ہے ؟ انہوں نے جواب دیا کہ اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا کرتے ہوئے نہ دیکھا ہوتا تو میں ( کبھی ) ایسا نہ کرنا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 583