کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: سوا اللہ بزرگ و برتر کے کوئی نہیں جانتا کہ بارش کب ہو گی ؟
حدیث نمبر: 560
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” غیب کی کنجیاں پانچ ہیں جن کو اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا ۔ ( 1 ) کوئی نہیں جانتا کہ کل کیا ہو گا ( 2 ) کوئی نہیں جانتا کہ شکم مادر میں کیا چیز ہے ( 3 ) کوئی نہیں جانتا کہ وہ کل کیا کرے گا ( 4 ) کوئی نہیں جانتا کہ وہ کس مقام میں مرے گا ( 5 ) کوئی نہیں جانتا کہ بارش کب ہو گی ۔