کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: زلزلوں اور ( قیامت کی ) علامات کے بارے میں کیا کہا گیا ہے ؟
حدیث نمبر: 559
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اے اللہ ! ہمارے شام میں اور ہمارے یمن میں برکت دے ۔ “ کہتے ہیں کہ لوگوں نے عرض کی اور ہمارے نجد میں بھی ( برکت کی دعا مانگیں ) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اے اللہ ! ہمارے شام میں اور ہمارے یمن میں برکت دے ۔ “ کہتے ہیں کہ صحابہ نے عرض کی اور ہمارے نجد میں ( بھی برکت کی دعا مانگیں ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” وہاں زلزلے ہوں گے اور فتنے ہوں گے اور شیطان کا گروہ وہیں سے نکلے گا ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 559