کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے استسقاء میں لوگوں کی طرف اپنی پیٹھ کس طرح پھیر لی ؟
حدیث نمبر: 554
ابوعبداللہ آصف
´عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ کی حدیث` استسقاء کے بارے میں پہلے گزر چکی ہے ۔ ( دیکھئیے باب : استسقاء کا بیان ) اور اس روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی پیٹھ لوگوں کی طرف پھیر لی اور قبلے کی طرف منہ کر لیا اور دعا مانگنے لگے ، اس کے بعد اپنی چادر الٹ لی پھر ہم لوگوں کے ساتھ دو رکعت نماز پڑھی ، ان میں بلند آواز سے قرآت کی ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 554