کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: جامع مسجد میں بھی بارش کی دعا مانگنا ۔
حدیث نمبر: 552
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی حدیث` اس شخص کے بارے میں ، جو کہ مسجد میں داخل ہوا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر خطبہ فرما رہے تھے پس اس نے عرض کی کہ بارش کے لیے دعا مانگیں ، پہلے کئی مرتبہ گزر چکی ہے ( دیکھئیے کتاب : جمعہ کا بیان ۔ ۔ ۔ باب : جمعہ کے دن خطبہ میں بارش کے لیے دعا مانگنا ) اور اس روایت میں ہے کہ ( انس رضی اللہ عنہ ) کہتے ہیں کہ اللہ کی قسم ! ایک ہفتہ ہم نے آفتاب ( کی شکل ) نہیں دیکھی تھی پھر آئندہ جمعہ میں ایک شخص اسی دروازے سے ( مسجد میں ) حاضر ہوا اور ( اس وقت ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے ( جمعہ کا ) خطبہ دے رہے تھے پس وہ شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھڑا ہو گیا اور اس نے عرض کی کہ یا رسول اللہ ! ( لوگوں کے ) مال ( پانی کی کثرت سے ) خراب ہو گئے اور راستے بند ہو گئے لہٰذا آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئیے کہ بارش کو روک دے ۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے ، اس کے بعد کہا : ” اے اللہ ! ہمارے آس پاس بارش برسا اور ہم پر نہ برسا ، ٹیلوں ، پہاڑوں ، پہاڑیوں ، میدانوں ، وادیوں اور درختوں کی جڑوں میں بارش برسا ۔ “ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ( نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یہ کہتے ہی ) بارش بند ہو گئی اور ہم لوگ دھوپ میں چلنے پھرنے لگے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 552