کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: جمعہ کے روز جس ساعت دعا مقبول ہوتی ہے ( وہ کتنی دیر رہتی ہے ) ۔
حدیث نمبر: 521
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کے دن کا ذکر کیا تو فرمایا : ” اس میں ایک ساعت ایسی ہے کہ اس کو جو مسلمان بندہ پا لے اور وہ کھڑا ہوا نماز پڑھ رہا ہو اور اللہ تعالیٰ سے کچھ مانگے تو اللہ تعالیٰ اس کو وہ چیز ضرور دیدے گا ۔ “ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے اس ساعت کی کمی بیان کرنے کے لیے اشارہ فرمایا ۔