کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: خطبہ منبر پر ( چڑھ کر دینا چاہیے ) ۔
حدیث نمبر: 512
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کی حدیث` منبر کے بارے میں پہلے گزر چکی ہے ( دیکھئیے کتاب : نماز کا بیان ۔ ۔ ۔ باب : ۔ چھتوں پر ، منبر پر اور لکڑیوں پر نماز پڑھنا ) کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس ( منبر ) کے اوپر نماز پڑھی اور پھر الٹے پاؤں واپس اترے اس روایت میں اتنا زیادہ ہے کہ پھر جب فارغ ہوئے تو لوگوں کی طرف منہ کر کے فرمایا : ” اے لوگو ! میں نے یہ اسی لیے کیا تاکہ تم میری اقتداء کرو اور میرا ( طریقہ ) نماز سیکھ لو ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 512
حدیث نمبر: 513
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` کھجور کے تنے کا ایک ستون تھا جس پر ( ٹیک لگا کر ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوتے تھے پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے منبر رکھ دیا گیا تو ہم نے ستون سے دس ماہ کی حاملہ اونٹنی جیسی رونے کی آواز سنی ، یہاں تک کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے اترے اور اپنا ہاتھ اس ستون پر رکھا ۔ ( تب وہ آواز ختم ہو گئی ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 513