کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: جمعہ کے دن اذان کا بیان ۔
حدیث نمبر: 509
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` جمعہ کے دن اذان نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور امیرالمؤمنین ابوبکر صدیق اور عمر فاروق رضی اللہ عنہما کے دور میں اس وقت ہوتی تھی جب امام منبر پر بیٹھ جاتا پھر عثمان رضی اللہ عنہ ( خلیفہ ) ہوئے اور ( مسلمان ) لوگ زیادہ ہو گئے تو عثمان رضی اللہ عنہ نے زوراء پر تیسری اذان بڑھا دی ۔ ( امام بخاری رحمتہ اللہ نے کہا کہ زوراء مدینہ کے بازار میں مقام کا نام ہے ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 509