کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: کوئی مسلمان جمعہ کے دن اپنے بھائی کو اٹھا کر اس کی جگہ پر نہ بیٹھے ۔
حدیث نمبر: 508
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے کہ : ” کوئی شخص اپنے بھائی کو اس کی جگہ سے اٹھا کر خود اس کی جگہ پر بیٹھ جائے ۔ “ عرض کیا گیا کہ کیا صرف جمعہ میں ؟ فرمایا : ” جمعہ اور اس کے علاوہ اور موقع پر بھی ۔ “