حدیث نمبر: 507
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوعبس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ` اور وہ اس وقت نماز جمعہ کے لیے جا رہے تھے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے : ” جس کے دونوں پاؤں اللہ کی راہ میں غبارآلود ہو جائیں تو اس کو اللہ نے ( دوزخ کی ) آگ پر حرام کر دیا ہے ( یعنی دوزخ کی آگ اس کو نہیں چھو سکتی ) ۔ “