حدیث نمبر: 424
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے اس حدیث میں ( پچھلی حدیث سے اتنا زیادہ ) روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ( صبح کو تشریف لائے اور ) فرمایا : ” میں نے جو تمہارا فعل دیکھا اسے سمجھ لیا ( یعنی تم کو عبادت کا شوق ہے ) تو اے لوگو ! اپنے گھروں میں نماز پڑھو کیونکہ آدمی کی نمازوں میں افضل نماز وہ ہے جو اس کے گھر میں ہو سوائے فرض نماز کے ۔ “