کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: امام کو قیام میں تخفیف کرنا ( چاہیے ) اور رکوع و سجود کو پورا کرنا ( چاہیے ) ۔
حدیث نمبر: 417
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک شخص نے کہا کہ یا رسول اللہ ! اللہ کی قسم میں صبح کی نماز سے صرف فلاں شخص کے باعث پیچھے رہ جاتا ہوں کیونکہ وہ ہمیں نماز لمبی پڑھاتا ہے ۔ پس میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی نصیحت ( کے وقت ) اس دن سے زیادہ غضبناک نہیں دیکھا اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم میں کچھ لوگ ( آدمیوں کو عبادت سے ) نفرت دلانے والے ہیں ۔ پس جو شخص تم میں سے لوگوں کو نماز پڑھائے تو چاہیے کہ وہ تخفیف کیا کرے کیونکہ مقتدیوں میں ضعیف ( بھی ہوتے ) ہیں اور بوڑھے بھی اور صاحب حاجت ( بھی ) ۔
حدیث نمبر: 418
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ` ( کی حدیث جو اوپر گزر چکی ہے دیکھئیے باب : جب امام ( نماز کو ) طول دے اور کسی شخص کو کچھ ضرورت ہو اور وہ ( نماز توڑ کو ) چلا جائے ( اور کہیں اور ) نماز پڑھ لے ) کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ” تو نے ( ( سبّع اسم ربّک الا علٰی ) ) ( اور ) ( ( والشّمس وضحٰھا ) ) اور ( ( والّیل اذا یغشیٰ ) ) کے ساتھ نماز کیوں نہ پڑھا دی ؟