کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: جب دو ( آدمی نماز پڑھتے ) ہوں تو مقتدی کو امام کے داہنی طرف اس کے پہلو میں ( اس کے ) برابر کھڑا ہونا چاہیے ۔
حدیث نمبر: 415
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی حدیث کہ` ایک شب وہ اپنی خالہ ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کے ہاں ٹھہرے تھے ، گزر چکی ہے ( دیکھئیے کتاب : وضو کا بیان ۔ ۔ ۔ باب : وضو ٹوٹنے کے بعد ( بغیر وضو کیے ) قرآن کی تلاوت کرنا ۔ ۔ ۔ ) اور اس روایت میں فرماتے ہیں کہ ” پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سو گئے یہاں تک کہ سانس کی آواز آنے لگی ۔ اس کے بعد مؤذن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لے گئے اور نماز فجر ادا کی اور وضو نہیں کیا ۔ ( اس حدیث میں ابن عباس رضی اللہ عنہما کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ دائیں جانب کھڑے ہو کر نماز پڑھنے کا ذکر ہے )