حدیث نمبر: 412
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم میں سے کوئی شخص جو اپنا سر امام سے پہلے اٹھا لیتا ہے ، تو کیا وہ اس بات کا خوف نہیں کرتا کہ اللہ تعالیٰ اس کے سر کو گدھے کا ( سا ) سر بنا دے یا اس کی صورت گدھے کی ( سی ) صورت کر دے ؟ “