کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: جب کوئی شخص گھر کا کام کاج کر رہا ہو اور نماز کی اقامت ہو جائے تو ( نماز میں شرکت کے لیے گھر سے ) نکل آئے ۔
حدیث نمبر: 404
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ طیبہ طاہرہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا گیا کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر میں کیا کیا کرتے تھے ؟ وہ بولیں کہ اپنے گھر کے کام کاج یعنی اپنے گھر والوں کی خدمت میں ( مصروف ) رہتے تھے پھر جب نماز کا وقت ہو جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لیے تشریف لے جاتے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 404