حدیث نمبر: 396
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” سات ( قسم کے ) آدمیوں کو اللہ اپنے سائے میں جگہ دے گا کہ جس دن سوائے اللہ کے سائے کے اور کوئی سایہ نہ ہو گا ۔ ( 1 ) عادل حاکم اور ( 2 ) وہ نوجوان جو اپنے پروردگار کی عبادت میں ( بچپن سے ) بڑا ہوا ہو ( 3 ) وہ شخص جس کا دل مسجدوں میں لگا رہتا ہو ( 4 ) وہ دو اشخاص جو باہم صرف اللہ کے لیے دوستی کریں ، جب جمع ہوں تو اسی کے لیے اور جب جدا ہوں تو اسی کے لیے ( 5 ) وہ شخص جس کو کوئی منصب اور جمال والی عورت ( زنا کے لیے ) بلائے وہ یہ کہہ دے کہ میں اللہ سے ڈرتا ہوں ( اس لیے نہیں آ سکتا ) ( 6 ) وہ شخص جو چھپا کر صدقہ دے یہاں تک کہ اس کے بائیں ہاتھ کو بھی نہ معلوم ہو کہ اس کا داہنا ہاتھ کیا خرچ کرتا ہے ۔ ( 7 ) وہ شخص جو خلوت میں اللہ کو یاد کرے اور اس کی آنکھیں ( آنسوؤں سے ) تر ہو جائیں ۔