حدیث نمبر: 391
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا : ” جماعت کی نماز تم میں سے کسی کی تنہا نماز سے پچیس درجے ( ثواب میں ) زیادہ ہے اور رات کے فرشتے اور دن کے فرشتے فجر کی نماز میں یکجا ہوتے ہیں ۔ اس کے بعد سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہا کرتے تھے کہ اگر تم چاہو تو یہ آیت پڑھو : ” یقیناً فجر کے وقت کا قرآن پڑھنا حاضر کیا گیا ہے ، ( یعنی فرشتے حاضر ہوتے ہیں ) ۔ “ ( بنی اسرائیل : 78 )
حدیث نمبر: 392
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” سب لوگوں سے باعتبار ثواب نماز کے زیادہ وہی لوگ ہیں جن کی مسافت ( مسجد سے ) دور ہے ، پھر جن کی ان سے دور ہے اور وہ شخص جو نماز کا منتظر رہے حتیٰ کہ اس کو امام کے ہمراہ پڑھے ، باعتبار ثواب کے اس سے زیادہ ہے ( جو جلدی سے ) نماز پڑھ کے سو جاتا ہے ۔ “