کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: اذان و اقامت کے درمیان ( کے وقت میں ) جو کوئی چاہے ( نفل ) نماز پڑھ لے ۔
حدیث نمبر: 382
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن مغفل مزنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ہر دو اذانوں کے درمیان میں ایک نماز ہے ۔ “ یہ تین مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ( پھر فرمایا کہ ) : ” اگر کوئی پڑھنا چاہے ۔ “ ایک دوسری روایت میں یوں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ہر دو اذانوں ( یعنی اذان و اقامت ) کے درمیان ایک نماز ہے ، ہر دو اذانوں ( یعنی اذان و اقامت ) کے درمیان ایک نماز ہے ۔ “ پھر تیسری مرتبہ فرمایا : ” اگر کوئی چاہے تو ( پڑھ سکتا ہے ) ۔ “