حدیث نمبر: 378
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اگر لوگ جان لیں کہ اذان میں اور پہلی صف میں کیا ( ثواب ) ہے پھر قرعہ ڈالنے کے بغیر اسے نہ پائیں تو ضرور قرعہ ڈالیں اور اگر جان لیں کہ اول وقت نماز ظہر پڑھنے میں کیا ( ثواب ) ہے تو بیشک سبقت کریں اور اگر جان لیں کہ عشاء اور صبح کی نماز ( باجماعت ادا کرنے ) میں کیا ( ثواب ) ہے تو ضرور ان دونوں کی ( جماعت ) میں آئیں اگرچہ گھٹنوں کے بل چل کر آنا پڑے ۔