کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: اذان کے وقت کی دعا ۔
حدیث نمبر: 377
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے : ” جو شخص اذان سن چکے ، پھر یہ دعا پڑھے کہ : ” اے اللہ ! اس کا مل دعا اور قائم ہونے والی نماز کے رب ! ( ہمارے سردار ) محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو وسیلہ اور فضیلت عنایت فرما اور ( انھیں ) وہ مقام محمود عطا فرما جس کا تو نے ان سے وعدہ کیا ہے ۔ “ تو اس کو قیامت کے دن میری شفاعت نصیب ہو گی ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 377