کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: ( کیا جائز ہے کہ ) عورت نماز پڑھنے والے ( کے جسم ) سے ناپاکی کی کوئی چیز ہٹا دے ؟
حدیث نمبر: 324
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن مسعود کی حدیث ،` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قریش پر بددعا کرنے کے بارے میں ، جو کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش پر اس دن کی تھی جس دن انھوں نے آپ پر اوجھڑی رکھ دی تھی ، پہلے گزر چکی ہے ( دیکھئیے کتاب : وضو کا بیان ۔ ۔ ۔ باب : اگر نماز پڑھنے والے کی پیٹھ پر کوئی نجاست یا مردار ڈال دیا جائے تو اس کی نماز فاسد نہ ہو گی ) اور اس روایت میں اتنا زیادہ کہتے ہیں کہ اس کے بعد وہ گھسیٹ کر بدر کے کنویں میں ڈال دیے گئے ۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اس کنویں والوں پر لعنت کی گئی ہے ۔ “